Sunday, March 26, 2023
  • Login
Viral News Live
Advertisement
  • Home
  • देश
  • महाराष्ट्र
  • राजनीति
  • विदेश
  • स्पोर्ट्स
  • Latest Govt Jobs
  • Contact us
No Result
View All Result
  • Home
  • देश
  • महाराष्ट्र
  • राजनीति
  • विदेश
  • स्पोर्ट्स
  • Latest Govt Jobs
  • Contact us
No Result
View All Result
Viral News Live
No Result
View All Result

اکیس سالوں سے جیل میں مقیدمسلم شخص کی ضمانت منظور

Rizwan Falahi by Rizwan Falahi
06/05/2022
in breaking
0
اکیس سالوں سے جیل میں مقیدمسلم شخص کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ آف انڈیا نے ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم دیا، جمعیۃ علماء نے قانونی امداد فراہم کی
نئی دہلی6/ مئی 2022
گذشتہ اکیس سالوں سے جیل میں مقید دونوں پیروں سے معذور ممبئی کے ایک مسلم شخص کی سپریم کورٹ آف انڈیا نے ضمانت منظور کرلی۔ملزم اشفاق شیخ پر الزام ہیکہ وہ 1998ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکے کرنے والی گینگ کا اہم رکن ہے اور بم دھماکے میں اس کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھی۔ ملزم اشفاق سعید شیخ کو نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا ملی تھی جسے بامبے ہائی کورٹ نے برقراررکھا تھا۔ ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی کے مطابق آج سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ناگیشور راؤ اور جسٹس گوئی کے روبرو اشفاق سعید شیخ کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی جس کے دوران ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گذشتہ اکیس سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور اس کی جانب سے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل پر سماعت نہیں ہورہی ہے لہذا ملز م کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم دونوں ٹانگوں سے معذور ہے لہذا ملزم کے فرار ہونے کے امکانات بے بنیاد نیز ملزم کو گذشتہ اکیس سالوں سے کبھی جیل سے رہائی نہیں ملی ہے۔حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سچن پاٹل نے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی لیکن عدالت نے گورو اگروال کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔سپریم کورٹ نے ممبئی کی سیوڑی کورٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے لیئے درکار شرائط لاگو کرے۔گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر 1998 میں ہوئے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت نچلی عدالت سمیت بامبے ہائی کورٹ سے مجرم گردانے گئے چھ مسلم لوگوں نے جمعیۃ علماء کے توسط سے ان سزاؤں کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا میں اپیل داخل کی تھی لیکن اس پر سپریم کورٹ کے فوری سماعت کرنے سے انکار کے بعد ملزم اشفاق شیخ کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت داخل کی گئی تھی جسے آج عدالت نے منظور کرلیا۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اگر سپریم کورٹ اپیلوں پر حتمی بحث کی سماعت نہیں کریگی تو دیگر ملزمین آفتاب سعید شیخ، اصغر قادر شیخ،محمد یعقوب عبدالمجید،محمد صغیر محمد بشیراور محمد اقبال محمد حنیف کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے۔گلزار اعظمی نے کہا کہ اس مقدمہ میں کل 12/ افراد کی گرفتار ی عمل میں آئی تھی جس میں سے تین افراد کا جیل میں ہی انتقال ہوگیا تھا اور بقیہ افراد مہاراشٹر کی مختلف جیلوں میں مقید ہیں۔

Previous Post

06May | Prime News | Ghatampur Madarse Par bhiChala Yogi Ka Hitlor Buldozer | Suniye Bebak Report

Next Post

07May | National News | Bharat Ki 10 Badi Khabrein | भारत की 10 बड़ी अहम ख़बरें

Next Post

07May | National News | Bharat Ki 10 Badi Khabrein | भारत की 10 बड़ी अहम ख़बरें

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ताजा खबरे

मदारिस और उलामा का इस मुल्क पर और पूरी उम्मत पर बड़ा एहसान है : मुफ़्ती हारून नदवी :*

मदारिस और उलामा का इस मुल्क पर और पूरी उम्मत पर बड़ा एहसान है : मुफ़्ती हारून नदवी :*

13/02/2023
مدارس اور علماء کا اِس مُلک اور پوری قوم پر احسان ھے : مفتی محمد ھارون ندوی*

مدارس اور علماء کا اِس مُلک اور پوری قوم پر احسان ھے : مفتی محمد ھارون ندوی*

13/02/2023
औलाद को सिर्फ नोट छापने की मशीन मत बनाओ,इनकी अच्छी तालीम तरबियत की फिकर करो : मुफ़्ती हारून नदवी*

औलाद को सिर्फ नोट छापने की मशीन मत बनाओ,इनकी अच्छी तालीम तरबियत की फिकर करो : मुफ़्ती हारून नदवी*

11/02/2023
*اولاد کو صرف نوٹ چھاپنے کی مشین مت بناؤ،اُنکے ایمان و اسلام کی حفاظت بھی فکر کرو : مفتی محمد ھارون ندوی* جلگاؤں 11/ فروری  مفتاح العلوم

*اولاد کو صرف نوٹ چھاپنے کی مشین مت بناؤ،اُنکے ایمان و اسلام کی حفاظت بھی فکر کرو : مفتی محمد ھارون ندوی* جلگاؤں 11/ فروری مفتاح العلوم

11/02/2023
अशोक जैन यांचे ६१ मुस्लिम समाज बांधवां तर्फे अभिष्टचिंतन*

अशोक जैन यांचे ६१ मुस्लिम समाज बांधवां तर्फे अभिष्टचिंतन*

11/02/2023
अशोक भाऊ जैन वाढदिवसा निमित्त- बायर्न चषक फुटबॉल स्पर्धा*

अशोक भाऊ जैन वाढदिवसा निमित्त- बायर्न चषक फुटबॉल स्पर्धा*

10/02/2023
Load More
All Type Of Designing & Printing, Computer Laptop Sales & Service Mobile Accessory
  • Contact us
  • Home

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result
  • Home
  • देश
  • महाराष्ट्र
  • राजनीति
  • विदेश
  • स्पोर्ट्स
  • Latest Govt Jobs
  • Contact us

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In